منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

برطانوی شہزادہ ولیم رسالے بیچنے لگے، ایسا کیا ہوا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی شہزادہ ولیم نے فلاحی ادارے کی خیراتی مہم کے لیے لندن کی سڑکوں پر رسالے بیچنا شروع کردیے۔

برطانوی ریٹائرڈ میٹ پولیس چیف میتھیو گارڈنر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شہزادہ ولیم کی تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہزادہ ولیم بے گھر افراد کیلئے کام کرنے والی تنظیم دی بگ ایشو کی سرخ جیکٹ اور کیپ پہن کر رسالے فروخت کر رہے ہیں۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شہزادہ ولیم سرخ جیکٹ اور کیپ پہن کر ویسٹ منسٹر کے علاقے میں رسالے فروخت کر رہے تھے کہ ان کے بہنوئی نے شہزادہ ولیم کو پہچان لیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق رسالہ خریدنے کے لیے آنے والے ایک شہری نے کہا کہ اس کے پاس کھلے پیسے نہیں ہیں تو ولیم نے فوراً کارڈ مشین پیش کر دی۔

’’بِگ ایشو‘‘ نامی رسالہ بےگھر افراد کی مدد کرتا ہے، یہ ادارہ 1980ء سے اب تک ایک لاکھ 35 ہزار بےگھر افراد کو رہائش کی سہولتیں فراہم کرچکا ہے۔

ولیم اپنی والدہ کی طرح کئی تنظیموں اور سرگرمیوں کا حصہ ہیں جو بےگھر افراد کو مدد فراہم کرتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں