ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

شہزادی کیٹ کے جھمکے اب سستے داموں دستیاب

اشتہار

حیرت انگیز

شہزادی کیٹ کو اکثر میسوما جیولری کے جھمکوں میں دیکھا جاتا ہے اور ان کے جھمکے اتنی رعایت پر دستیاب ہیں کہ اسے عام آدمی بھی خرید سکے۔

اگر کوئی خاتوں اب شاہی طور پر منظور شدہ برانڈ کے ان جھمکوں کے اپنے کانوں کی زینت بنانا چاہتی ہیں تو وہ ایسا آسانی سے کرسکتی ہیں، بینک ہالیڈے ویک اینڈ پر برطانوی ویب سائٹ پر ان جھمکوں کی فروخت پر 20 فیصد کی چھوٹ دی جارہی ہے۔

ویلز کی شہزادی نے اپنی کچھ اعلیٰ ترین تقریبات کے لیے بھی مسوما جیولری کا انتخاب کیا تھا اور ان کے جھمکے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے تھے۔

خاص کر 2021 میں رائل ورائٹی شو میں جہاں انھوں مخصوص پنکھے کی شکل والی بالیاں پہنی تھیں، اب اس ڈیزائن کی بالیں بھی موجودہ ڈسکائونٹ سیل میں شامل جبکہ شہزادی کیٹ کے پہنے گئے دوسرے طرز کے ڈیزائن بھی فروخت کیے جارہے ہیں۔

ان بالیوں پر 18 قیراط گولڈ چڑھایا گیا ہے جو کہ اسٹرلنگ سلور پر بنائے گئے ہیں، ان بالیوں کی فروخت پر صارفین کو £19.60 پائونڈ بچت کی پیشکش کی گئی ہے۔

شہزادی کیٹ نے جس برانڈ کے جھمکوں کو پہنا تھا اب انھیں عام صارفین کے لیے 78.40 پائونڈز میں فروخت کیا جارہے اور ان پر 20 فیصد ڈسکائونٹ دیا جارہا ہے۔

شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کینسر سے ریکوری کے بعد پہلی تصویر شیئر کر دی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں