تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اسپین کی شہزادی کرونا کے باعث چل بسیں، ٹروڈو کی اہلیہ صحت یاب

میڈرڈ : اسپین کے بادشاہ فلپ ششم کی کزن شہزادی ماریہ ٹریسا کرونا وائرس میں مبتلا ہوکر چل بسیں جبکہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی گریگوری ٹروڈو کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپین کی شہزادی ماریہ ٹیریسا کورونا وائرس سے انتقال کر گئیں،86 سالہ شہزادی ماریہ ٹیریسا دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والی کسی بھی شاہی خاندان کی پہلی فرد ہیں، اسپین کے بوربون پارما شاہی خاندان کے مطابق شہزادی ٹیریسا کا انتقال گزشتہ رات ہوا۔

خیال رہے کہ اسپین اس وبا سے متاثر ہونے والا چوتھا بڑا ملک ہے جہاں اب تک72 ہزار سے زائد افراد بیمار جبکہ 58 سو سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔

علاوہ ازیں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی گریگوری ٹروڈو کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صوفی گریگوری نے اپنے فیس بک کے ذریعے لوگوں کو پیغام دیا کہ میں بہت زیادہ بہتر محسوس کر رہی ہوں اور مجھے اپنی ڈاکٹر اور اوٹاوا پبلک ہیلتھ سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ بھی مل گیا ہے۔‘

واضح رہے کہ ٹروڈو کی اہلیہ صوفی گریگوری میں کورونا وائرس کی تشخیص پہلی مرتبہ12مارچ کو ہوئی تھی جس کے بعد وہ سیلف قرنطینہ میں تھیں۔

Comments

- Advertisement -