تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سوئیڈن کی شہزادی بھی کرونا کے خلاف میدان میں آگئیں

اسٹاک ہوم : سوئیڈن کی شہزادی بھی کرونا وائرس کے خلاف میدان جنگ میں آگئیں، شہزادی صوفیہ بھی میڈیکل عملے میں شامل ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوئیڈن کی 35 سالہ شہزادی صوفیہ تین دن کی میڈیکل ٹرینگ کے بعد طبی عملے میں شامل ہوئیں ہیں تاکہ کرونا وائرس کے خلاف اپنی خدمات پیش کرسکیں۔

شہزادی نے صوفیہ ہیمیٹ یونیورسٹی کالج اسٹاک ہوم سے میڈیکل کی تربیت حاصل کی ہے جس کی وہ اعزازی چیئر ممبر بھی ہیں۔

تین روزہ ٹرینگ کے بعد وہ میڈیکل عملے کی معاونت کرنے کے قبل ہوگئیں ہیں اور اب وبا کے خلاف اپنی خدمات پیش کرسکتی ہیں۔ خیال رہے کہ سوئیڈن میں کرونا وائرس کے 11 ہزار سے زائد مریض ہیں جبکہ اموات کی تعداد 1203 سے تجاوز کرچکی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہزادی صوفیہ میڈیکل عملے کا لباس زیب تن کیے صوفیہ ہیمٹ اسپتال میں عملے کے ساتھ موجود ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ یونیورسٹی ہفتے میں 80 افراد کو میڈیکل ٹرینگ فراہم کرتی ہے تاکہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کا بوجھ کم کیا جاسکے۔

شاہی محل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہزادی صوفیہ نہ رضاکارانہ طور پر میڈیکل عملے کی معاونت کررہی ہیں۔

خیال رہے کہ سابقہ ماڈل نے سن 2015 میں کنگ کارل گوسٹف کے بیٹے شہزادہ کارل فلپ سے شادی کرنے کے شہزادی کا لقب حاصل کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -