ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

قیدی نے فیس ماسک سے خود کو پھانسی دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست کنٹیکٹ کی جیل میں قیدی نے فیس ماسک سے خود کو پھانسی دے دی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے تحت قیدیوں کو صرف فیس ماسک مہیا کیے گئے تھے۔

32سالہ قیدی نے فیس ماسک کو ہی اپنے لیے پھندا بنا لیا اور ماسک کے کپڑے سے خود کو پھانسی دے دی۔
اسٹیٹ ڈیپارٹ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ خودکشی کرنے والے قیدی کا نام اوکازیو تھا جسے 5 اگست کو جیل میں لایا گیا تھا۔

اوکازیو کو 10 ہزار ڈالر جرمانے کی رقم ادائیگی نہ کرنے پر زیر حراست رکھا گیا تھا اور اس دوران اپنے سیل میں اس نے فیس ماسک کے ذریعے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

ریاستی پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے اور ابتدائی طور پر یہی بتایا ہے کہ قیدی کے گلے سے لپٹا ہوا فیس ماسک ملا تھا جو موت کا سبب بنا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں