بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

ہری پور:قتل کے مجرم حاجی شبیر کو پھانسی دیدی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ہری پور اور ساہیوال میں قتل کے ایک مجرم کوسزائے موت اور دوسرے کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کےتحت سزائےموت کے مجرموں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے، ہری پور سینٹرل جیل میں صبح سویرے قتل کے ایک مجرم حاجی شبیر کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے، جیل انتظامیہ نے پھانسی کے بعد ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے مجرم کی میت لواحقین کے حوالے کردی۔

دوسری جانب ساہیوال سینٹرل جیل میں عین پھانسی کے وقت قتل کے مجرم عباس کی سزائے موت کو فریقین کے درمیان صلح ہونے باعث روک دیا گیا ہے، مجرم نے دوہزار گیارہ میں لین دین کے معمولی تنازعے پر اشرف نامی شخص کو قتل کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک ملک کی مختلف جیلوں میں 200 سے زائد مجرمان کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں