جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

کراچی میں قیدی کی پینٹنگ لاکھوں میں فروخت، رقم والدہ کو عمرے کیلیے دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے سینٹرل جیل میں عمر قید کے قیدی کی پینٹنگ 11 لاکھ روپے میں فروخت ہوگئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے مجرم اعجاز کی پینٹنگ 11 لاکھ روپے میں فروخت ہوئیںتو مجرم نے پوری رقم والدہ کے ہاتھ پر رکھ دی۔

مجرم اعجاز کا کہنا ہے کہ جیل میں پینٹنگ بنانا سیکھی، وہیں بنائیں اور نمائش میں پیش کردیں۔

قیدی کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ رقم والدہ کے عمرے، بہن کی شادی میں کام آئے۔

دوسری جانب والدہ نے کہا کہ فخر ہے کہ میرے بیٹے نے میرے عمرے کا بندوبست کیا ہے، والدہ نے نم آنکھوں سے بیٹے کو دعائیں بھی دیں۔

قائم مقام آئی جی جیل خانہ جات محمد حسن سہتو کا کہنا ہے کہ قیدی اعجاز نے 3 لاکھ روپے اپنی بہن کی شادی کے لیے بھی دیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ قیدی اعجاز اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں گرفتار ہوا تھا اور عدالت نے قیدی کو 25سال کی سزا سنائی تھی، قیدی اعجاز 14 دسمبر 2013 سے جیل میں قید ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں