اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

قیدیوں کا تبادلہ ترجیح ہے، ابوعبیدہ

اشتہار

حیرت انگیز

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ اسیران کا مسئلہ حماس کے مسلح ونگ کی ترجیح ہے۔

انہوں نے الاقصیٰ ٹی وی پر ایک ٹیلیویژن خطاب میں کہا کہ ہم قیدیوں کے کیس کو ترجیح دیتے رہے ہیں اور ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ان کی رہائی کا واحد طریقہ قیدیوں کا مکمل یا بتدریج تبادلہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اسرائیل خواتین کے ساتھ ساتھ بیمار اور بوڑھے افراد اور دیگر عام شہریوں کو قید کر رہا ہے اسرائیل اپنی جیلوں میں اسی قسم کے لوگوں کو قید کر رہا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کو حل نہیں کیا جا سکتا سوائے ان میں سے ہر ایک زمرہ [قیدیوں اور اسیروں کی] کے تبادلے کے ذریعے یا ایک جامع عمل کے ذریعے جس میں سب شامل ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں