تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کرونا وائرس: برطانیہ کا 4 ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ

لندن: برطانوی حکومت نے کرونا وائرس کے باعث 4 ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رہا کیےگئے قیدیوں کو ٹریکر لگا کر نظر رکھی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں تیزی سے کرونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے حکومت نے 4 ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ چھوٹے جرائم کے قیدیوں کو عارضی رہائی دی جائےگی، رہا کیےگئے قیدیوں کو ٹریکر لگا کر نظر رکھی جائے گی۔

برطانوی حکومت کا کہنا ہے اس فیصلے کا اطلاق انگلینڈ اور ویلز پر ہوتا ہے، ان میں ایسے قیدی شامل نہیں ہے جو پرتشدد یا جنسی جرائم کے مرتکب ہیں۔

اس سے قبل یکم اپریل کو امریکی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے کیلی فورنیا کی جیلوں سے 3500 قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اٹلی اسپین اور امریکا کے بعد فرانس اور برطانیہ میں بھی کرونا وائرس کے حملے جاری ہیں،برطانیہ میں بھی اموات چین سے زیادہ ہوگئی ہیں۔ برطانیہ میں کرونا سے 684 افراد ہلاک ہوگئے۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 98 ہزار جبکہ ہلاک افراد کی تعداد 59 ہزار 172 ہوگئی ہے، کرونا سے متاثرہ 2 لاکھ 28 ہزار 405 سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -