اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

محکمہ جیل خانہ جات میں کرپٹ سسٹم کے خلاف گھیرا تنگ

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ جیل خانہ جات میں کرپٹ سسٹم کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا، احتساب کی بازگشت سن کر کرپٹ سسٹم کے آلاکار بھاگنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات کے بااثر افسر سنیل حسین شاہ نے 90 روز کی رخصت لے لی ہے۔ سنیل حسین کے خلاف بداعنوانی اور خلاف ضابطہ تقرری کے الزامات ہیں۔

مذکورہ افسر کے خلاف نیب اور دیگر اداروں میں انکوائریز چل رہی ہیں۔ گریڈ 16 کے باثر افسر سنیل کو ایک ہی وقت میں کئی عہدوں کا چارج دیا گیا۔

سنیل حسین شاہ آئی جی سندھ کے پی ایس او کے علاوہ ترجمان صوبائی وزیر جیل خانہ جات بھی رہے۔ وہ ہیڈ آف اکاؤنٹس آئی جی جیل خانہ جات کے عہدوں پر براجمان رہے۔ دوران ملازمت سنیل آئی جی جیل خانہ جات کے تمام مالی معاملات بھی دیکھتے تھے۔

سنیل حسین شاہ کی چھٹی کے بعد شیراز حیدر کو آئی جی جیل خانہ جات کا پی ایس او مقرر کیا گیا ہے، اس سلسلے میں آرڈر جاری کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں