ممبئی: پولیس نے معروف موسیقار پریتم چکرورتی کے ممبئی میں واقع دفتر سے 40 لاکھ (بھارتی روپے) چوری ہونے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پریتم چکرورتی کے منیجر نے اُس وقت ملاڈ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی جب عملے کا ایک رکن نے مبینہ طور پر دفتر سے 40 لاکھ روپے چرا کر فرار ہوگیا۔
مشتبہ شخص کی شناخت 32 سالہ اشیش سیال کے نام سے ہوئی جو فی الحال فرار ہے تاہم پولیس نے اس کی تلاش کیلیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
یہ بھی پڑھیں: البم کی 5.5 کروڑ کاپیاں فروخت کرنے والا حادثاتی گلوکار کون؟
چوری 4 فروری 2025 کو دوپہر 2 بجے کے قریب پریتم چکرورتی کے میوزک اسٹوڈیو میں ہوئی۔ پروڈکشن ہاؤس نے موسیقار کے مینیجر ونیت چیڈا کو 40 لاکھ روپے سے بھرا بیگ پہنچایا تھا۔ اس وقت اشیش سائل سمیت عملے کے تین ارکان موجود تھے۔
رقم اُس وقت چوری کی گئی جب منیجر پیسوں سے بھرا بیگ دفتر میں رکھ کر پرتم چکرورتی سے دستخط کروانے ان کے گھر گیا جو اسی عمارت میں واقعے ہے۔ جب وہ واپس آیا تو بیگ اور اشیش سائل غائب تھے۔
پولیس نے بتایا کہ موسیقار کے مینجر نے اشیش سائل سے رابطہ کرنے کی کوشش کی اس نے کوئی جواب نہیں دیا۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہے تاہم مسروقہ رقم اب تک برآمد نہیں ہو سکی۔