بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کراچی میں نجی ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز فنی خرابی کے باعث حادثے سے بال بال بچ گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی سرین ایئرلائن کی پرواز میں فنی خرابی ہوئی جس کے باعث طیارے کو ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دوران پرواز ایک انجن نے کام کرنا چھوڑا تو کپتان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارہ واپس کراچی ائیرپورٹ پر اتار لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران پرواز کیبن میں اچانک آکسیجن کی کمی پیدا ہوگئی تھی، آکسیجن میں کمی کی وجہ سے مسافروں کو سانس لینے میں دشواری پیش آئی۔

آکسیجن میں کمی پر مسافروں نے فضائی میزبانوں کو مطلع کیا، بعدازاں مسافروں کو بتایا گیا کہ انجن میں فنی خرابی کی وجہ سے طیارے کو واپس کراچی اتارا جائے گا، جس پر مسافروں نے شور شرابہ شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن کے بیڑے میں ایئر بس 330 کو شامل کیا گیا تھا۔

ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارے میں اچانک انجن نمبر ون میں اچانک خرابی ہوئی جس کی وجہ سے پرواز کو واپس کراچی اتارا گیا، فنی خرابی دور ہوتے ہی مسافروں کو اسلام آباد روانہ کردیا جائے گا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں