کراچی: نجی ایئرلائن ائیر بلیو نے عازمین کی حجاز مقدس روانگی سے متعلق شیڈول تیار کرلیا۔
نجی ایئرلائن لاہور سمیت دیگر ایئرپورٹس سے مجموعی طور پر 68 پروازیں آپریٹ کرے گی، 68 پروازوں کے ذریعے 10 ہزار 144 عازمین کو سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
ایئر بلیو کی 38 پروازیں جدہ جبکہ 30 پروازیں مدینہ کے لیے آپریٹ ہوں گی، حج آپرشین میں لاہور ایئرپورٹ سے کل 41 پروازیں آپریٹ کرے گی۔
ایئرلائن 41 پروازوں کے ذریعے 6 ہزار سے زائد عازمین کو سفری سہولت فراہم کرے گی، قبل از حج 20 پروازیں آپریٹ ہوں گی، 16 پروازوں سے سرکاری اور 4 پروازوں سے پرائیوٹ کوٹے کے عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔
نجی ایئرلائن 20 پروازوں کے ذریعے 2 ہزار 940 عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی، پہلی پرواز 2 مئی کو لاہور سے آپریٹ ہوگی، بعداز حج فلائٹ آپریشن 10 جون سے شروع ہوگا۔
بعداز حج آپریشن میں کل 21 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی جس کے ذریعے 3 ہزار 90 عازمین کو وطن واپس لایا جائے گا، 16 پروازیں سرکاری، 5 پروازیں پرائیوٹ کوٹے کے تحت عازمین کو سفری سہولت فراہم کرے گی۔