اسلام آباد : وفاقی محتسب نے بینک سے مجبور ہوکر مستعفی ہونیوالی خاتون ملازمہ کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے بینک اور 9 ملزمان پر 1 کروڑ جرمانہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق غیر امتیازی سلوک پر وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے سب سے بڑا جرمانہ کردیا۔
وفاقی محتسب نے بینک سے مجبور ہوکر مستعفی ہونیوالی خاتون ملازمہ کے حق میں فیصلہ سنادیا اور بینک اور 9 ملزمان پر 1 کروڑ جرمانہ کردیا۔
ترجمان نے بتایا کہ فوسپا نے 9 ملزمان پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا، رقم کا 50 فیصد شکایت کنندہ کو اور 50 فیصد قومی خزانے میں جمع کروانے کا حکم دیا۔
بینک کو بھی 50 لاکھ روپے بطور ہرجانہ خاتون کو ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا شکایت کنندہ بینک کی سب سے سینئر خاتون ملازمہ تھی، خاتون کومبینہ طور پر کئی سالوں تک امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا گیا ، شکایت کنندہ کو خاتون ہونے کی وجہ سے ترقی سے محروم کیا گیا۔