اسلام آباد : پرائیویٹ حج اسکیم میں بکنگ کرنے والے 67 ہزار عازمین فریضہ حج کی سعادت سے محروم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے 67 ہزار عازمین فریضہ حج کی سعادت سے محروم ہیں، حج آرگنائزرز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 67 ہزار عازمین حج کی بکنگ کی جا چکی ہے۔
حج آر گنائزرز کا کہنا تھا کہ حالیہ 10 ہزار کا کوٹہ شامل کر کے بھی نجی اسکیم کے عازمین کی تعداد صرف 24 ہزار ہوگی، نجی حج کمپنیوں نے 70 کروڑ ریال سعودی عرب بھجوائے۔
حج آرگنائزرز نے حج کوٹہ کیلئے وزیراعظم سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 92 ہزار لاکھ 210 ہے، پاکستان کے کوٹے میں سے نصف 89 ہزار 605 سرکاری اسکیم کا ہے، اتنا نصف کوٹہ 89 ہزار 605 نجی حج کمپنیوں کا ہے۔
آرگنائزرز نے کہا کہ سعودی حکومت سے بروقت معاہدے اورادائیگیاں نہ کرنے پر مشکلات پیش آئیں، پرائیویٹ اسکیم کے صرف 14 ہزار عازمین کی ادائیگیاں قبول کی گئیں۔