اتوار, اپریل 6, 2025
اشتہار

پرائیویٹ حج اسکیم میں بکنگ کرانیوالے عازمین کے لئے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پرائیویٹ حج اسکیم میں بکنگ کرانیوالے عازمین کے لئے اہم خبر آگئی ، سعودی عرب عازمین کی بکنگ سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے پرائیوٹ حج ٹور آپریٹرز کی طرف سے منی کیلئے چارجز بروقت جمع نہ کرانے پر 77ہزار عازمین کی بکنگ سے انکار کردیا ہے۔

ترجمان حج آرگنائزرز نے بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے حج ایگریمنٹ کی مقررہ ٹائم لائن پوری دنیا کے لئے تھی، ٹائم لائن سے پاکستان کےساتھ دنیا بھر کے لاکھوں حجاج کرام متاثرہیں۔

ہوپ پاکستان نے وزیر اعظم سے ملاقات کرکےتفصیل سے آگاہ کیاہے ، وفاقی وزیر مذہبی امور سردارمحمد یوسف مسلسل سعودی حکام سے رابطہ میں ہیں ، توقع ہے دو سے چار روز میں مسئلے کا حل نکال لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : ’ 77ہزار عازمین حج سے محروم رہ جائیں گے‘

سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹرعطا الرحمان نے بریفنگ میں بتایا تھا کہ نجی حج آپریٹرز کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، 89 ہزار 801 کے کوٹے میں سے صرف 12ہزار 500 کی بکنگ کرائی گئی، نجی حج آپریٹرز کی وجہ سے77ہزار عازمین حج سے محروم رہ جائیں گے۔

سعودی عرب نے معاہدے کی تاریخ میں توسیع سے انکار کر دیا ، جس کے لیے وفاقی وزیر مذہبی امور نے حج بکنگ کی ڈیڈلائن میں توسیع کی درخواست کی تھی۔

پرائیویٹ حج آپریٹرز، سعودی وزارت، پاکستان حج مشن کے درمیان 10 دسمبر کو معاہدہ ہوا تھا۔ حکومت نے ٹور آپریٹرزکو 10 جنوری سے رقم سعودی عرب منتقلی اجازت دی تھی، سعودی عرب نےعازمین کی سہولیات سے متعلق بکنگ ڈیڈلائن 14فروری رکھی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں