اشتہار

سرکاری رہائشگاہ پر نجی پارٹی، جاپانی وزیراعظم نے بیٹے کو سزا دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

سرکاری رہائشگاہ پر نجی پارٹی منعقد کرنے پر جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدہ نے اپنے بیٹے شوتارو کو بطور سزا اپنے سیکریٹری کے عہدے سے برطرف کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدہ کے بیٹے اور ان کے پولیٹیکل سیکریٹری 32 سالہ شوتارو کشیدہ نے گزشتہ سال سرکاری رہائشگاہ پر ایک نجی پارٹی کی تھی جس میں اپنے دوستوں اور رشتے داروں کے مدعو کیا تھا۔

اس پارٹی کی تصاویر میڈیا پر آئیں جس میں وہ پریس کانفرنس کرنے کا ڈراما کر رہے تھے جب کہ ایک تصویر میں وہ سرخ کارپٹ والی سیڑھیوں پر لیٹے ہوئے تھے۔ یہ تصاویر منظر عام پر آئیں تو ملک کے مختلف حلقوں بالخصوص اپوزیشن جماعت کی جانب سے شورشرابا اور سرکاری املاک کے ناجائز استعمال کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

- Advertisement -

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں جاپان کے وزیراعظم نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے شوتارو کشیدا کو سیکرٹری کے عہدے سے ہٹا رہے ہیں۔ شوتارو یکم جون کو عہدے سے استعفیٰ دیدیں گے۔

فیومیوکشیدا نے بتایا کہ انہوں نے اس اقدام پر اپنے بیٹے کی سرزنش بھی کی تھی۔ شوتارو کا رویہ ایک پولیٹیکل سکریٹری کے طور پر نامناسب تھا اور اسی لیے ان کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا صرف تین ماہ میں مالی بے ضابطگیوں یا متنازع یونیفیکیشن چرچ سے روابط کے الزام میں اپنے چار وزرا کو ہٹا چکے ہیں اور یہ پانچویں برطرفی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں