کراچی : پرائیوٹ اسکول انتظامیہ نےحکومت سندھ سےسردی کی چھٹیاں بڑھانےکامطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں سردی میں اضافے کے ساتھ ہی اسکولوں میں حاضری پچاس فیصد سے بھی کم ہوگئی ہے۔چیئرمین پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شرف الزمان کا کہنا ہےکہ سخت سردی میں اسکول کھولنے پر والدین سراپا احتجاج ہیں۔
پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ اتھارٹی نےمحکمہ تعلیم کی اسٹرینگ کمیٹی سےچھٹیوں میں اضافےکی درخواست کی ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی میں پرائیوٹ اسکول مینجمنٹ ایسو سی ایشن نے محکمہ تعلیم کے متعلقہ حکام کو خط ارسال کیاتھا۔چیئرمین پسما کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم روایتی انداز میں موسم سرما اور گرما کی تعطیلات پر ازسرنو غور کرے۔
مزید پڑھیں:سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کااعلان
واضح رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے صوبہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں 22دسمبر سے31دسمبر تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔