ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

بچوں کو اسکول کی جانب سے پک اینڈ ڈراپ، عدالت کا بڑا فیصلہ آ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بچوں کو اسکول کی جانب سے پک اینڈ ڈراپ کے سلسلے میں عدالت نے ایک بڑے فیصلے میں یہ ذمہ داری اسکولوں اور کالجوں کی قرار دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے نجی تعلیمی اداروں کو طلبہ کو پک اینڈ ڈراپ دینے کا حکم دے دیا ہے، عدالت نے حکم میں کہا ’’نجی تعلیمی ادارے بھی پک اینڈ ڈراپ سہولت دیں، سہولت نہ دینے والے اسکولوں اور کالجوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔‘‘

لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کو بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت نہ دینے والے اسکولز اور کالجز کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا ہے۔

- Advertisement -

عدالت نے اسکولوں اور کالجوں کی بسوں پر بچوں کو پک اینڈ ڈراپ دینے کی ہدایت دیتے ہوئے ڈیڈ لائن بھی مقرر کر دی ہے۔ عدالت کے مطابق جو نجی تعلیمی ادارہ پک اینڈ ڈراپ کے احکامات پر عمل نہ کرے اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں