بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

نجی اسکول کے پرنسپل کی دسویں کلاس کی طالبہ سے زیادتی، مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

اوکاڑہ: نجی اسکول کے پرنسپل نے دسویں کلاس کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، طالبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پرنسپل نے نشہ آورچیز کھلا کر زیادتی کی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں ایک نجی اسکول کے پرنسپل نے دسویں کلاس کی طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

طالبہ نے الزام لگایا ہے کہ پرنسپل نے نشہ آور چیز کھلا کرزیادتی کی اور برہنہ حالت میں تصاویر اورنازیبا ویڈیو بھی بنائی۔

طالبہ کا کہنا تھا کہ پرنسپل آٹھ ماہ تک بلیک میل کرکے زیادتی کا نشانہ بناتارہا اور پھر ویڈیو اورتصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔

پولیس نے پرنسپل کے خلاف طالبہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ، طالبہ نے وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

آئی جی پنجاب نے دسویں کلاس کی طالبہ سے زیادتی کے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی جبکہ ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے ایف آئی اےلاہور کا سائبر ونگ متحرک ہوگیا ہے۔

فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف سائبرکرائم لاہورمیں مقدمے کا اندراج کیا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں