تازہ ترین

کل اسکولز کھلیں گے یا نہیں؟ اعلان ہوگیا

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں اور سڑکوں کی بندش کے باعث کل ملک بھر کے نجی اسکولز بند رہیں گے۔

صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز کاشف مرزا نے اپنے بیان میں کہا کہ کل ملک بھر میں پرائیویٹ اسکولز بند رہیں گے، ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کاشف مرزا نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز ریگولر کلاسز شیڈول کا آئندہ اعلان کل مشاورت کے بعد کریں گے، طلبا، اساتذہ، اسٹاف اور والدین سے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پرامن اور احتیاط اختیار کرنے کی اپیل ہے۔

میٹرک کے سالانہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے

ناظم امتحانات ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی حبیب اللہ سہاگ کا کہنا ہے کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات کل شیڈول کے منعقد ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کل صبح ساڑھے 9 بجے بائیولوجی کا پرچہ لیا جائے گا، دوپہر ڈھائی بجے میٹرک جنرل گروپ اور انگلش کا پرچہ ہوگا۔

کیمبرج کے امتحانات

برٹش کونسل نے کل ہونے والے کیمبرج کے امتحانات منسوخ کر دیے۔ برٹش کونسل کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال اور طلبہ کے تحفظ کی خاطر فیصلہ کیا گیا، منسوخ کیے جانے والے امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -