منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

وزارت داخلہ کے پرائیویٹ سیکرٹری کی لاش آفس واش روم سے برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزارت داخلہ کے پرائیویٹ سیکرٹری کی لاش آفس واش روم سے برآمد ہوئی ، ترجمان کا کہنا ہے کہ ظفراقبال کی لاش کو گجرات منتقل کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے پرائیویٹ سیکرٹری ظفراقبال کی آفس واش روم سے لاش ملی، ترجمان وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ظفر اقبال گزشتہ روز واش روم گئے اور واپس نہ آئے، وہیں پر ان کی موت واقع ہوئی۔

ترجمان نے بتایا کہ گھر نہ آنے پر اہل خانہ نے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا، جس کے بعد پولیس کے موبائل لوکیٹرز کے ذریعے لاش کا معلوم ہوا۔

ترجمان وزیر داخلہ نے پرائیویٹ سیکرٹری کی طبی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ظفر اقبال گجرات کے رہنے والے تھے ، ان کی لاش کو گجرات منتقل کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں