کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نجی یونیورسٹی کے پروفیسر ظاہر علی سید جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ نیوٹاؤن تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے گاڑی میں سوار شخص پر فائرنگ کر دی۔
ترجمان عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے مطابق ڈائریکٹر عثمان انسٹیوٹ انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی ظاہر علی سید ڈکیتی مزاحمت میں زخمی ہوئے اور تشویشناک حالت میں انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
- Advertisement -
ترجمان نے بتایا کہ واقعہ یونیورسٹی سے گھر جاتے ہوئے اسٹیڈیم روڈ پر پیش آیا، ڈاکووں نے ظاہر علی سید سے گاڑی چھیننے کی کوشش کے دوران فائرنگ کی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے۔