کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے نجی یونیورسٹی کی وین کو لوٹ لیا۔
ارآر وائی نیوز کے مطابق گلستان جوہر کامران چورنگی کی طرف جانے والی سڑک پر نجی یونیورسٹی کی وین کو لوٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے، 2 ملزمان طالبات کے پرس سے موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے واردات کی، یونیورسٹی کی وین میں 4 طالبات سمیت ایک استاد بھی سوار تھے۔
- Advertisement -
ملزمان نے تسلی سے واردات کی طالبات کے پرس سے پیسے بھی نکالے اور جاتے ہوئے گاڑی کی چابی نکال کر دور پھینک دی۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کی اطلاع ملنے کے بعد کارروائی شروع کردی ہے۔