ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ، منافع بخش بجلی کمپنیوں کی نجکاری کا پلان تیار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، منافع بخش بجلی کمپنیوں کی نجکاری کا پلان تیار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے 5 منافع بخش پاور کمپنیوں کی نجکاری کا پلان تیار کر لیا ہے، ذرائع وزارت نجکاری کا کہنا ہے کہ لیسکو، فیسکو، آئیسکو، میپکو اور گیپکو کی نجکاری کا پلان تیار کیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں ان کمپنیوں کے نئے بورڈز کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ہے، 12 رکنی ہائی پاور بورڈ کی حتمی منظوری کے لیے سمری کابینہ کو بھجوا دی گئی، یہ بارہ ممبران ہی پانچوں بورڈز کے ڈائریکٹرز ہوں گے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بارہ ارکان پاور کمپنیوں کی نجکاری سمیت تمام معاملات دیکھیں گے، واضح رہے کہ وزارت توانائی نے پہلے نقصان والی کمپنیوں کی نجکاری کی تجویز دی تھی۔ تاہم دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسکوز کی نجکاری سے بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں