اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پریانکا چوپڑا زیادہ دیر تک سچ چھپا نہ سکیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی مگر وہ  زیادہ دیرسچ کو چھپا نہیں سکیں۔

پریانکا چوپڑا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ہاتھوں میں کتاب تھامی نظر آرہی ہیں جس کے سرورق پر اداکارہ کی تصویر بنی ہوئی ہے۔

اداکارہ نے اس تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’ایسا محسوس ہورہا ہے کہ پہلی بار میں اپنی ذاتی کتاب ہاتھوں میں پکڑے کھڑی ہوں‘

اپنی بات کو مزید جاری رکھتے ہوئے پریانکا نے مداحوں کو بتایا کہ وہ کوئی کتاب نہیں لکھ رہیں بلکہ مذاق کررہی ہیں کیونکہ انہیں کتاب کا جیکیٹ ملا ہے جس کو انہوں نے دوسری کتاب پر لپیٹ کر بس یہ دیکھا کہ آخر یہ کیسا نظر آئے گا۔

پریانکا نے مزاحیہ ایموجی بنا کر لکھا کہ ’مجھے اپنی کتاب کی پہلی کاپی کا بے صبر سے انتظار رہے گا جو آئندہ ماہ شائع ہوگی‘۔ اداکاروں نے مداحوں سے کہا کہ اگر آپ میری کتاب پڑھنا چاہتے ہیں تو بائیو میں موجود لنک پر کلک کر کے آرڈر دے دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں