تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پریانکا چوپڑا کی والدہ کا نواسی سے متعلق بڑا انکشاف

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے انکشاف کی ہے کہ وہ اب تک اپنی نواسی نہیں ملیں اور نہ دیکھا ہے۔

”بالی وڈ ہنگامہ“ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے شروع میں پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کے ہاں سروگیسی کے ذریعے بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اور تب سے دونوں میاں بیوی لاس اینجلس کے گھر میں اس کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں۔

پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں ابھی تک اپنی نواسی سے نہیں ملی، میں نے اسے نہیں دیکھا، میں یہاں (بھارت) ہوں اور وہ لاس اینجلس میں ہے۔

مدھو چوپڑا نے کہا کہ ابھی اتنا ہی کہہ سکتی ہوں کہ وہ وہاں خوش ہے لیکن جب بھی لاس اینجلس جاؤں گی تو ضرور ملوں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اپنی نواسی کے بھارت آنے کا شدت سے انتظار کر رہی ہوں، میں ہمیشہ امید کرتی ہوں، یہ بھی اس کا ملک ہے اور وہ جب چاہے آ سکتی ہے۔

مدھو چوپڑا نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ (نواسی) وہ چیز ہے جس کا میں کافی عرصے سے انتظار کر رہی تھی، اب میں اپنی خوشی کو مزید نہیں چھپا سکتی، مجھے اب پریانکا اور اپنے بیٹے کی بھی یاد نہیں آتی، میں صرف نواسی کے بارے میں سوچتی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

Comments

- Advertisement -