بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پریانکا چوپڑا کے گھر ننھے مہمان کی آمد

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے ہاں سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس نے انسٹاگرام پر بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی، انہوں نے بچے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ننھا مہمان لڑکا ہے یا لڑکی۔

امریکی میگزین کی رپورٹ میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پریانکا اور نک کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے تاہم اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ پریانکا اور نک کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دونوں کو مبارک باد دی جارہی ہے۔

اداکارہ کی پوسٹ پر کئی بالی ووڈ سپر اسٹارز نے کمنٹس کے اور انہیں مبارب باد دی، کمنٹس کرنے والی اداکاراؤں میں ہما قریشی، نیہا دھوپیا، بھومی پاڈنیکر، کترینہ کیف ودیگر شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پریانکا وہ پہلی اداکارہ نہیں ہیں جن کے ہاں سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی ہو۔

ان سے قبل اداکارہ شلپا شیٹھی کے ہاں بیٹی اور شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابرام کی پیدائش بھی سروگیسی کے ذریعے ہوئی تھی، پریتی زنٹا، پروڈیوسر ایکتا کپور، کرن جوہر اور عامر خان کے بچوں کے پیدائش سروگیسی کے ذریعے ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں