بعض اوقات ایک غلط فیصلہ فنکار کا کیریئر خطرے میں ڈال سکتا ہے، اور ایسا ہی ایک اداکارہ کے ساتھ جو آج کی مقبول اور امیر ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔
یہاں جس اداکارہ کا ذکر کیا جا رہا ہے انہوں نے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ناک کی سرجری کروائی جو غلط ثابت ہوئی اور انہیں کئی فلموں سے نکال دیا گیا۔ ان کا نام پرینکا چوپڑا ہے جو اب عالمی شہریت رکھتی ہیں۔
حالیہ انٹرویو میں فلمساز انیل شرما نے یاد کیا کہ کس طرح پرینکا چوپڑا نے ناک کی سرجری کروائی جو غلط ہوگئی۔ یہ بھی افواہوں گردش کرنے لگیں کہ انہوں نے جولیا رابرٹس کی طرح نظر آنے کیلیے سرجری کروائی تھی۔
سرجری کے بعد پرینکا چوپڑا کئی فلمی پروجیکٹس سے محروم ہوگئیں اور یہاں تک کہ انیل شرما سے ملنے والی سائننگ رقم واپس کرنے کا بھی کہا گیا۔
انیل شرما نے کہا کہ اس وقت میں نے انہیں 5 لاکھ روپے کی رقم پہلے ہی دے دی تھی، وہ میرے پاس ایک چیک لے کر آئیں اور انہیں نکال دیا گیا ہے لہٰذا بریلی واپس جا رہی ہوں۔
اس پر انیل شرما نے پرینکا چوپڑا سے کہا کہ وہ یہ رقم رکھ لیں لیکن انڈسٹری چھوڑ کر نہ جائیں۔
فیملی پرینکا چوپڑا کی گھر واپسی کی تیاری کر رہی تھی جبکہ ان کے والد پہلے ہی واپس جا چکے تھے۔ فیملی ان کا خیال تھا کہ بیٹی کو ٹھیک ہونے کیلیے کچھ وقت درکار ہے اور ایک سال بعد اداکاری میں واپس آئیں گی۔ اُس وقت انیل شرما نے مداخلت کرتے ہوئے انہیں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کیا۔
بعدازاں، پرینکا چوپڑا نے ممبئی میں رہنے کا انتخاب کیا جس نے سنی دیول اور پریتی زنٹا کے ساتھ فلم ’دی ہیرو‘ سے اپنی فلمی شروعات کی۔ بعد میں انہیں اعتراز، کرش، فیشن، دوستانہ اور برفی جیسی فلموں میں کامیابی ملی۔
2010 کی دہائی کے وسط میں وہ ٹیلی ویژن سیریز کوانٹیکو اور The Matrix 4 اور Citadel جیسی فلموں میں اداکاری کرتے ہوئے امریکی انڈسٹری میں کامیابی سے منتقل ہوگئیں۔