اشتہار

بگ باس کی پریانکا چوہدری کس خان کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بگ باس 16 کے شرکاء کو کوئی کسی ڈرامے میں‌ کاسٹ کررہا ہے تو کوئی فلم میں،  اسی شو کی ایک پارٹیسپینٹ پریانکا چوہدری کو جب سے سلمان خان نے مکمل ہیروئین میٹیرل کہا ہے تب سے ان کی کافی شہرت ہونے لگی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی اداکارہ بگ باس کی ٹرافی تو نہیں جیت سکی لیکن انہوں نے لاکھوں دل جیت لیے، وہ دوسری رنز اپ بننے والی پارٹیسپینٹ کے طور پر شو میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والوں میں سے ایک بن گئیں۔

بگ بوس کے پورے سیزن میں میڈیا پر یہ بات گردش کررہی تھی کہ وہ بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی میں نظر آئیں گی، لیکن ایک نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے پریانکا چوہدری کو شاہ رخ کی فلم میں نہیں لیا گیا ہے۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بگ باس کے گھر سے باہر آنے والی پرینکا نے خود ایک میڈیا کو بتایا کہ وہ اس سے واقف نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ سلمان خان نے انہیں شو کے بعد ان سے ملنے کو کہا تھا لیکن انہیں کسی فلم کے بارے میں کچھ پتا نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں