تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بھارت: اپوزیشن رہنما کی کارکنان کو سوشل میڈیا کے حوالے سے اہم ہدایت

نئی دہلی: بھارت کی سیاسی جماعت کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے کارکنان کو سوشل میڈیا پر متحرک ہونے کی ہدایت کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بلند شہر میں پارٹی کارکنان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کانگریس کی رہنما نے کہا کہ ’کارکنان کو سوشل میڈیا کی طاقت سمجھنے کی ضرورت ہے، وہ اس کو جلد سے جلد سمجھ کر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر متحرک ہوجائیں‘۔

پرینکا گاندھی نے کارکنان سے کہا کہ ’اب سوشل میڈیا کا دور ہے، ہمیں واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام، ٹویٹر پر متحرک ہوکر کانگریس کے منشور اور پالیسیوں کو عوام تک پہنچانا ہوگا۔

انہوں نے ضلعی اور یونین کونسل کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ ووٹر لسٹوں کی تصدیق کا عمل فوری طور پر شروع کردیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘آج ایک مہم کے تحت کانگریس کو سوشل میڈیا کے ذریعے بدنام کیا جارہا ہے، ہمارے عقیدے اور ایمانداری پر سوال اٹھائے جارہے ہیں جبکہ حب الوطنی پر شک کر کے طعنے کسے جارہے ہیں‘۔

مزید پڑھیں: پریانکا گاندھی کے بعد نوجوت سنگھ سدھو بھی گرفتار

اپنے کارکنان کو پرینکا نے یقین دہانی کرائی کہ اترپردیش میں ہونے والے انتخابات میں کانگریس کسی بھی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی، ہم چالیس فیصد ٹکٹ خواتین کو دیں گے تاکہ وہ بھی قومی دھارے میں شامل ہوکر ملک و قوم کی خدمت کریں۔

Comments

- Advertisement -