اسلام آباد: سری لنکن ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ وہ سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی ہلاکت پر پاکستانی حکومت اور عوام کے رد عمل سے مطمئن ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آ ج وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سری لنکا ہائی کمیشن جا کر ہائی کمشنر اور وائس ایڈمرل موہن وجے کرما سے ملاقات کی، انھوں نے سیالکوٹ واقعے پر سری لنکا کے شہری پریانتھا کمارا کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیر داخلہ نے واقعے پر حکومت اور عوام کی طرف سے افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا پریانتھا کمارا کی افسوسناک موت پر پاکستانی عوام سوگوار ہیں، واقعے میں ملوث مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔
شیخ رشید نے یقین دہانی کرائی کہ پریانتھا کمارا پر تشدد اور موت میں ملوث کسی شخص کو رعایت نہیں ملے گی، اور اس کی ہلاکت کے تمام مجرمان کو حکومت مثالی سزا دلائے گی۔
ایڈمن پوسٹ
وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد کی سری لنکا ہائی کمشن اسلام آباد آمد
سری لنکا کے ہائی کمشنر عزت مآب وائس ایڈمرل موہن وجے کرما سے ملاقاتسیالکوٹ فیکٹری حادثہ میں سری لنکا کے شہری پریانتھا کمارا کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار
1/5 pic.twitter.com/szTqDO25j8— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 6, 2021
اس موقع پر سری لنکن ہائی کمشنر موہن وجے کرما نے کہا کہ پریانتھا کمارا کی ہلاکت پر پاکستانی حکومت اور عوام کے رد عمل پر ہم مطمئن ہیں، اور افسوس ناک حادثے پر پاکستانی عوام کے جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
سری لنکن ہائی کمشنر نے واضح کیا کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین تعلقات دیرینہ ہیں، حالیہ واقعے سے متاثر نہیں ہوں گے۔
انھوں نے پرنتھا کمارا کی نعش سرکاری اعزاز کے ساتھ سری لنکا رخصت کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔