جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شہریوں کی بڑی تعداد پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری کرتی ہے کیونکہ اسے محفوظ تصور کیا جاتا ہے، پرائز بانڈ پر کوئی ماہانہ منافع تو فراہم نہیں کیا جاتا لیکن لوگوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے انعامی رقم دی جاتی ہے جو باقاعدہ سے منعقد ہوتے ہیں۔

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے 60 کی دہائی سے پرائز بانڈ اسکیم متعارف کروائی اور مرکزی بینک اس کے منیجر کے طور پر فرائض انجام دیتے ہیں۔

تین ماہ کے وقفے کے ساتھ نیشنل سیونگز قرعہ اندازی منعقد کرتا ہے اور جیتنے والے خوش نصیبوں کے نمبرز کا اعلان کیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے لوگ قرعہ اندازی کے نتائج کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے تاہم اب ان کا انتظار ختم ہوگیا۔

نیشنل سیونگز راولپنڈی آفس میں پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی آج ہوئی، جس میں انعام جیتنے والے خوش نصیبوں کا اعلان کیا گیا۔

نیشنل سیونگز جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے تحت کام کرتی ہے، پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے منافع بخش جیتنے والی رقم پیش کرتی ہے تاہم ان پر کوئی مقررہ منافع نہیں ہوتا ہے۔

اس بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 30 لاکھ روپے ہے جبکہ دوسرے انعام کے امیدواروں کو 10 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں تیسرے انعامات جیتنے والے افراد کو 18 ہزار 500 روپے کا نقدم انعام دیا جاتا ہے۔

1500 کے انعامی بانڈ کے فاتحین کی فہرست

پہلا انعام 633542 نمبر ، دوسرا انعام 163958، 589006، 881670 جبکہ تیسرا انعام کے کئی امیدوار حق دار ٹہرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں