مظفرآباد : نیشنل سیونگز ڈویژن کے مظفرآباد آفس کے زیر اہتمام 750 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کی 96ویں تقریب منعقد ہوئی۔
رواں سال 2023کے لیے 750 روپے کے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی میں مجموعی طور پر لاکھوں روپے کی جیتنے والی رقم کے ساتھ کل 1700 انعامات تھے۔ جیتنے والوں کو تین درجات میں تقسیم کیا گیا تھا۔
قرعہ اندازی میں پہلا انعام 15 لاکھ روپے کا نکلا جب کہ دوسرا انعام حاصل کرنے والے تین خوش نصیبوں کو 5 لاکھ روپے اور تیسرے نمبر پر آنے والے 1696افراد میں فی کس 9300 روپے نقد تقسیم کیے گئے۔
ساڑھے 7 سو روپے کے انعامی بانڈ جیتنے والے ٹاپ 3 خوش نصیبوں کے نام اور مکمل فہرست سیونگز ڈاٹ جی او وی ڈاٹ پی کے پر دیکھی جاسکتی ہے۔
پرائز بانڈز کو طویل عرصے سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا ایک محفوظ طریقہ تسلیم کیا جاتا ہے۔ مختلف مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیراہتمام نیشنل سیونگز ڈویژن کے ذریعے کی جاتی ہے۔
100روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کب ہوگی ؟
واضح رہے کہ 100روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 100روپے والے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 15 نومبر 2023کو فیصل آباد اور لاہور آفس میں ہوگی۔
سو روپے والے پرائز بانڈ کا پہلا انعام 7 لاکھ روپے جبکہ دوسرا انعام تین فاتحین کو دیا جائے گا جن میں 20 لاکھ روپے برابر تقسیم کیے جائیں گے اس کے علاوہ تیسرا انعام حاصل کرنے والے 1199 افراد کو 1ہزار روپے فی کس دیئے جائیں گے۔