اشتہار

بہاولپور رائلز کو ٹرافی کے ساتھ ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان جونیئر لیگ میں بہاولپور رائلز کو ٹرافی کے ساتھ ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم سے بھی نوازا گیا، جب کہ رنراپ کو 50 لاکھ روپے دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان جونئیر لیگ میں 6 ٹیمیوں کے مابین مجموعی طور پر 19 میچز کھیلے گئے، پی جے ایل میں دس ممالک سے 24 بچوں نے شرکت کی، اور ہر ٹیم میں چار غیر ملکی کھلاڑیوں کی نمائندگی نے ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

چھ ٹیموں کے مابین سنسنی خیز مقابلوں کے بعد پاکستان جوئنیر لیگ کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے گئے، پاکستان جونئیر لیگ میں بہاولپور رائلز کے باسط علی نے میلہ لوٹ لیا۔

- Advertisement -

باسط علی کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، جس پر انھیں 10 لاکھ جب کہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 379 رنز بنا کر بہترین بلے باز کا ٹائٹل حاصل کرنے پر 5 لاکھ روپے دیے گئے۔

پی جے ایل میں رائلرز کے محمد ذیشان 14 وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین باؤلر قرار پائے، ارحم نواب نے 7 کیچ پکڑ کر بہترین فیلڈر کا ٹائٹل حاصل کیا، ان کھلاڑیوں کو بھی پانچ پانچ لاکھ روپے کے انعام سے نوازا گیا۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے پاکستان جونیئر لیگ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پی جے ایل کروانے کا خواب کافی پہلے دیکھا تھا، جس کو آج اپنی آنکھوں سے پورا ہوتا ہوا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

بہاولپور رائلز پاکستان جونیئر لیگ کا چیمپئن بن گیا

انھوں نے کہا پاکستان جونیئر لیگ کی بدولت اچھے کھلاڑی مستقبل میں قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

رمیز راجا کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے حوالے سے پاکستان کا مستقبل محفوظ ہے، پاکستان جونیئر لیگ سے جہاں بچوں کے خوابوں کو حقیقت کا روپ ملا وہاں دنیا بھر سے آئے دیگر کرکٹ بورڈز کے بچوں کے ساتھ مل کر ہمارے بچوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع بھی ملا۔

چئیرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ کے آئندہ ایڈیشنز لاہور سمیت دیگر شہروں میں کروائے جائیں گے، تاکہ کرکٹ فینز سنسنی خیز میچز لائیو اسٹیڈیم میں آ کر دیکھ سکیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں