ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے لیے خزانوں کے منہ کھول دیے گئے۔
ورلڈکپ میں رنز اپ رہنے والی قومی ٹیم پر انعامات کی برسات ہو گئی۔ پاکستان نے17کروڑ 58 لاکھ روپے کے قریب رقم اپنے نام کی جب کہ ٹورنامنٹ کی فاتح انگلش ٹیم 16 لاکھ ڈالرز جیتنے میں کامیاب رہی۔
سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو 4،4 لاکھ ڈالرز ملے ہیں۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ بابراعظم رنراپ میڈل وصول کرنے اسٹیج پر آئے تو رمیز راجا نے گلے لگاکر تھپکی دی۔ سوشل میڈیا صارفین کہتے ہیں بابر کو صرف رمیز راجا نے نہیں پوری قوم نے ایسے گلے لگایا ہے۔
سابق کرکٹرز اور شائقین کا کہنا ہے کہ کوئی بات نہیں بابر تم شیروں کی طرح لڑے ہو اب سر اٹھا کر میدان سے جا رہے۔