مدھیہ پردیش: بالی وڈ کی 90 کی دہائی کی مقبول اداکارہ روینہ ٹنڈن جنگل میں شیر کی انتہائی قریب سے تصویر کھینچنے پر مشکل میں پھنس گئیں۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سات پورہ ٹائیگر ریزرو حکام نے جنگل میں شیر کے قریب نظر آنے والی گاڑی کی ویڈیو پر تحقیقات شروع کر دی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں گاڑی کو شیر کے قریب دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس دوران کیمرے سے تصاویر لینے کی آواز بھی سنی جا سکتی ہے۔
ویڈیو میں شیر گاڑی میں موجود افراد کو دیکھ کر دھاڑنا شروع کر دیتا ہے اور پھر جنگل میں چلا جاتا ہے۔
Probe Launched After Video Shows Raveena Tandon's Vehicle Near Tigerhttps://t.co/buZEpJnyEv
(Video instagrammed by Raveena Tandon) pic.twitter.com/2kyktGlsww
— NDTV (@ndtv) November 29, 2022
جنگل کے سب ڈویژنل آفیسر (ایس ڈی او) دھیرج سنگھ چوہان کا کہنا ہے کہ سینئر عہدیداروں کی ہدایت پر تحقیقات شروع کر دی، روینہ ٹنڈن 22 نومبر کو جنگل میں شیر کے قریب پہنچیں جس سے کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ گاڑی کے ڈرائیور اور وہاں ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو پوچھ گچھ کے لیے نوٹس جاری کیا جائے گا۔
روینہ ٹنڈن نے بھی مذکورہ ویڈیو کو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا ہے۔ تحقیقات میں اداکارہ کو بھی شامل تفتیش کیے جانے کا امکان ہے۔
View this post on Instagram