جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

یہ مسئلہ نسلہ ٹاور کا نہیں، ہمارے شہر کراچی کا ہے: سلمان اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اے آر وائی نیوز نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے کہا ہے کہ یہ مسئلہ نسلہ ٹاور کا نہیں، ہمارے شہر کراچی کا ہے، ہر چیز کا حل میز پر بیٹھ کر نکل سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج ہفتے کو نسلہ ٹاور سے متعلق آباد نے پریس کانفرنس کی، جس سے خطاب میں سلمان اقبال نے کہا عدلیہ نے ہمیشہ پاکستانی شہری اور تاجر کو ریلیف دیا ہے، تمام مسائل میز پر بیٹھ کر حل ہو سکے ہیں، آباد مسائل کا حل پیش کرے گی، مناسب ہو تو قبول کر لیے جائیں۔

انھوں نے کہا کراچی میں ایک کیمونٹی نہیں پورا پاکستان بستا ہے، کراچی کو بالکل تنہا چھوڑ دیا گیا، ہم یہاں کام نہیں کر سکتے، کراچی میں بجلی ہے نہ پانی، سٹرکیں بھی نہیں، کراچی کے مقامی تاجر محفوظ نہیں تو باہر کے تاجر کیسے محفوظ ہوں گے۔

- Advertisement -

پریس کانفرس سے خطاب میں آباد کے چیئرمین محسن شیخانی نے کہا میں اپیل کرتا ہوں جو بھی ٹیکنیکل مسائل ہیں ان پر ماہرین کو بٹھائیں، وہ حل ہو سکتے ہیں، نسلہ ٹاور کی توڑ پھوڑ روکی جائے، لیز اور روڈ کا ایشو حل ہو جائے گا۔

چیف جسٹس سے درخواست ہے نسلہ ٹاور کیس کا فیصلہ واپس لیا جائے: مولانا بشیر فاروقی

محسن شیخانی کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ وہاب نے لیز کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، میں اپیل کرتا ہوں کہ اس پر فوری ایکشن لیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں