تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پاکستانی حجاج کے خیموں میں بجلی کا مسئلہ حل ہو گیا

منیٰ میں پاکستانی عازمین حج کے خیموں میں بجلی کا مسئلہ حل کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر حج مکہ مکرمہ کا کہنا ہے کہ منیٰ میں پاکستانی حجاج کی شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے عازمین حج کے خیموں میں بجلی کا مسئلہ تھاجوحل ہوچکا۔

ڈائریکٹرحج مکہ مکرمہ ساجد اسدی نے واضح کیا کہ خیموں میں ایئر کولرز بھی کام کررہے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے عازمین کو مناسب سروس فراہم نہ کرنے پر ایک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اور اعلیٰ عہدیدار کو برطرف کردیا ہے

علاوہ ازیں وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے عازمین کو نامناسب سروس فراہم کی جارہی تھی، جس کی نشاندہی وزارت برائے حج و عمرہ کی موقع پر موجود ٹیموں نے کی تھی۔

وزارت کا کہنا ہے کہ عازمین کو فراہم کردہ سروس میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برداشت کی جائے گی، حج کے دوران مختلف کمپنیوں کی جانب سے فراہم کردہ سروسز کو قریب سے مانیٹر کررہے تاکہ معیاری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

Comments

- Advertisement -