ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

شامی مہاجرین کا مسئلہ: ترک حکام کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: شامی مہاجرین کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ترک حکام نے حکمت عملی مرتب کرنا شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوگان نے فیصلہ کیا ہے کہ شام کے شمالی حصے میں محفوظ علاقے قائم کے جائیں گے جہاں مہاجرین کو منتقل کیا جاسکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوگان کا کہنا ہے کہ یہ محفوظ علاقے اس لیے بنائے جا رہے ہیں تاکہ ترکی میں موجود چار ملین مہاجرین شام واپس جا سکیں۔

- Advertisement -

شمالی علاقے محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی جانب سے آپریشن کیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ روس اور امریکا سے شام سے متعلق گفتگو مثبت رہی۔

اردوگان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کے بعد ان علاقوں میں قانون کی رٹ بحال کرنا چاہتے ہیں تاکہ مہاجرین عسکریت پسندوں کے حملوں سے محٖفوظ رہ سکیں۔

ترک صدر روس پہنچ گئے، شامی صورت حال پر گفتگو ہوگی

خیال رہے کہ امریکا نے دسمبر میں شام سے اپنی افواج کے انخلاء کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں ترکی نے اپنی سرحد کے ساتھ بیس میل کے فاصلے تک ایسے محفوظ علاقے قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا جس پر اب عملی اقدامات ہونے ہیں۔

دونوں ممالک کی طرف سے شام سے امریکی افواج نکالنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا تھا۔تاہم شام سے امریکی فوج کا انخلا عمل میں نہیں لایا گیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ترک صدر رجب طیب اردوگان روسی دارالحکومت ماسکو گئے تھے، ہم منصب ولادی میرپیوٹن سے اہم ملاقات کی اور شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں