پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا، مشکلات بڑھ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 7 میں پہلے نمبر پر موجود ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ اہم غیرملکی کھلاڑی دستیاب نہیں ہوں گے۔

ابتدائی دو میچوں میں کامیابی حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر موجود محمد رضوان کی ٹیم کے لیے نئی مشکلات کھڑی ہو گئیں۔

ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے تین اہم پلیئرز ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ ڈومینک ڈریکس، اوڈین اسمتھ اور رومین پاول نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے پی ایس ایل کا سفر جاری نہیں رکھ سکیں گے۔

ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف ٹیم ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں پی ایس ایل کھیلنے والے تین کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ تینوں پلیئرز ملتان سلطان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں