منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

لاہور : جعلی چیک کے مقدمات اور اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : جعلی چیک کے مقدمات اور اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، فیصل ٹاؤن میں چور دکان سے موبائل فون اور نقدی لے کر فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر جعلی چیک کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی چھاؤنی پولیس نے مفروراشتہاری عبدالرحمان کو گرفتار کیا جبکہ دوسرے اشتہاری ملزم زین العابدین کو ڈیفنس بی پولیس نے گرفتار کیا۔

دوسری کارروائی میں باٹا پور پولیس نے اقدام قتل کے مفرور اشتہاری ملزم احسان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں واقع دکان میں موبائل فون اور کیش چوری کی واردات ہوئی ہے، واردات کی سی سی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

فوٹیج میں دیکھا گیا کہ دکاندار نماز پڑھ رہا تھا اس دوران چور موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے موبائل فون اور کاؤنٹر سے رقم لے کر فرار ہوگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں