اشتہار

پراڈکشن کمپنی نے رئیلٹی شو کے فاتح کو خلاء میں بھیجنے کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی پراڈکشن کمپنی نے رئیلٹی شو میں کامیاب ہونے والے شخص خلاء میں بھیجنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی پراڈکشن کمپنی اسپیس ہیرو نے اعلان کیا ہے کہ مستقبل میں ایسی ٹی وی سیریز بنائی جائے گی جس کی شوٹنگ خلاء میں کی جائے گی۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ اس مقابلے میں شرکت کےلیے دنیا بھر کے لوگوں کو موقع دیا جائے گا اور شو میں کامیاب ہونے والے شخص کو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن بھیجا جائے گا۔

- Advertisement -

پراڈکشن کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار خلانورد اور ارب پتی کے علاوہ ایک عام انسان کو خلا میں جانے کا موقع ملے گا۔

یہ کمپنی دنیا بھر سے خلا میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو انتخاب کرے گی اور شو میں وہ خلا باز بننے کی تربیت کے عمل لیں گے اور اختتام پر ووٹوں کے ذریعے اس شو کو دیکھنے والے اپنے پسندیدہ امیدوار کا انتخاب کریں گے۔

جب شو کے فاتح کا اعلان ہوگا تو اسے 2023 میں ناسا کے خلابازوں کے ساتھ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں جانے کا موقع ملے گا، اور اس کے سفر کو بھی کیمرے کی آنکھ سے قید کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں