بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ مالی سال 2021-22 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 11.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جون 2022 میں سالانہ بنیاد پر بڑی صنعتوں کی پیداوار 11.5 فیصد بڑھی، مئی کے مقابلے جون 2022 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 0.2 فیصد بڑھی۔

ایک سال میں فوڈ مصنوعات کی پیداوار میں 8.4 فیصد اضافہ ہوا، مالی سال 2021-22 میں تمباکو سیکٹر کی پیداوار 15.9 فیصد بڑھی، ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار میں 3.5 فیصد اضافہ ہوا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق آٹو موبیل سیکٹر کی پیداوار میں 49.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال لکڑی مصنوعات کی پیداوار 115.7 فیصد بڑھی۔

فارماسوٹیکل 13.7 اور کیمیکل شعبے کی پیداوار 9 فیصد بڑھی، آئرن واسٹیل مصنوعات 16.3 اور مشروبات شعبے کی پیداوار 0.5 فیصد بڑھی، ایک سال میں فرنیچر شعبے کی پیداوار میں 180.2 فیصد اضافہ ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں