اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ایک ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کتنی کمی آئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ادارہ شماریات نے مارچ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعداد و شمارجاری کردیے، ایک ماہ میں صنعتوں کی پیداوارمیں کافی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مارچ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 9.35 فیصد کی بڑی کمی واقع ہوگئی۔ جولائی تا مارچ کے دوران مجموعی طور پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ مارچ میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 2.04 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی تا مارچ تمباکو کی پیداوار میں 33.59 فیصد کمی ہوئی۔

ٹیکسٹائل کے شعبے کی پیداوار میں 8.27 اور مشروبات کی پیداوار میں 3.43 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ جولائی تا مارچ آٹوموبائل سیکٹر کی پیداوار میں 37.41 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ کمپیوٹرز الیکٹرانکس آپٹیکل پروڈکٹس کی پیداوار15.99 فیصد گرگئی۔ آئرن، اسٹیل پروڈکٹس کی پیداوار میں 2.20 فیصد جبکہ فیبریکیٹڈ میٹل کی پیداوار میں 5.42 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

جولائی تا مارچ فرٹیلائزر سیکٹر کی پیداوار میں 16.40 فیصد کا اضافہ سامنے آیا۔ مشینری، ایکوئپمنٹ کی پیداوار 61.54 فیصد جبکہ فارماسوٹیکل کی پیداوار 23.19 فیصد بڑھی۔

ادارہ شماریات کے جاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جولائی تا مارچ کے دوران فرنیچر کے شعبے کی پیداوار 23.13 فیصد بڑھ گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں