تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

’پروفیسر حفیظ‘ نے یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے شعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن میں داخلہ حاصل کر لیا.

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے جمعہ کے روز صدر شعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر باسط انصاری کے ہمراہ وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی سے وائس چانسلر سیکریٹ جامعہ کراچی میں ملاقات کی۔

محمد حفیظ نے کہا کہ میں بھی اس سال سے جامعہ کراچی کے طالبعلم ہوں۔ شعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن میں داخلہ ہوچکا ہے کھیل کی وجہ سے وہ اپنی تعلیمی سفرمکمل نہیں کرسکا تھا اب ایک بہترین موقع میسر آیا ہے جس سے بھرپور استفادہ کریں گے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کوکھیل کود میں بھی حصہ لینا چاہیئے جو ذہنی وجسمانی نشوونما کے لئے ناگزیر ہے مسابقت کے جذبے کا مثبت اثر ناصرف جسمانی صحت پر ہوتا ہے بلکہ ذہنی نشوونما کے ساتھ شخصی کردار بھی نہایت فعال ہوجاتا ہے۔

وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی روز اول سے ہی طلبا و طالبات کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں کے بھی بھر پور مواقع فراہم کررہی ہے جو ذہنی وجسمانی نشوونما کے لئے بہت ضروری ہے مجھے امید ہے کہ جامعہ کراچی کے طلبہ محمد حفیظ کے اسپورٹس تجربات سے بھرپوراستفادہ کریں گے۔

Comments

- Advertisement -