کرناٹک: بھارتی ریاست بنگلورو کی ایک یونیورسٹی کے کلاس روم میں ایک ہندو پروفیسر نے مسلمان طالب علم کو دہشت گرد کہہ دیا جس پر طالب علم نے شدید ردِ عمل دیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم طالبعلم کو دہشتگرد کہنے پر طالب علم نے استاد کی جانب سے غیر مناسب ریمارکس ملنے پر تمیز کے دائرے میں رہتے ہوئے استاد کو اس بات کا احساس دلایا کہ وہ کیسے کسی طالب علم کو دہشت گرد کہہ سکتے ہیں۔
طالب علم نے پروفیسر سے کہا کہ یہ مذاق قابل برداشت نہیں، آپ میرے مذہب کا مذاق نہیں اڑا سکتے، بطور مسلم بھارت میں رہتے ہوئے مذہب کے خلاف بات برداشت کرنا مذاق نہیں۔
A Professor in a class room in India calling a Muslim student ‘terrorist’ – This is what it has been to be a minority in India! pic.twitter.com/EjE7uFbsSi
— Ashok Swain (@ashoswai) November 27, 2022
طالب علم نے اپنے پروفیسر سے سوال کیا کہ کیا وہ اپنے بچے کو سوال کرنے پر دہشت گرد کہہ کر پکاریں گے، جس کے بعد استاد نے بھری کلاس میں مسلمان طالب علم سے معافی مانگ لی۔