اشتہار

کے پی کے: کرونا نے ایک اورمسیحا کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: ملک میں جاری کرونا وبا کی دوسری لہر نے ایک اور مسیحا کی زندگی کا چراغ گل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سےخیبرپختونخواہ میں ایک اور ڈاکٹر انتقال کرگئے، ڈاکٹر انور علی شاہ کووڈ کےباعث نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، اس کے ساتھ ہی وبا کے باعث کے پی کے میں شہید ہونے والے ڈاکٹرز کی تعداد چھبیس تک جاپہنچی ہے۔

ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹرانور علی شاہ خیبرمیڈیکل کالج میں بائیو کیمسٹری کے پروفیسر تھے، ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے شکوہ کیا کہ خیبرپختونخواکے ڈاکٹرز، ہیلتھ ملازمین تاحال کرونا رسک الاؤنس سےمحروم ہیں، حکومت نے ابھی تک کسی ڈاکٹریاہیلتھ ملازمین کوشہداپیکیج نہیں دیا ہے۔

- Advertisement -

گذشتہ ماہ ایوب میڈیکل کمپلیکس کے میڈیکل افسر ڈاکٹر راجہ آصف کرونا سےانتقال کرگئے تھے، اس سے قبل دس نومبر کو خیبر میڈیکل کالج کےتھرڈ ایئر کےطالب علم ڈاکٹر عدنان حلیم جاں بحق ہوگئے تھے، پرونشل ڈاکٹرز ایسوی ایشن پشاور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کرونا وائرس کا شکار ہونے والے ڈاکٹر عدنان خیبر ٹیچنگ اسپتال کے آئی سی یو میں وینٹی لیٹرپر تھے، ڈاکٹر عدنان حلیم کا تعلق ضلع سوات سےتھا۔

واضح رہے کہ اکتیس اکتوبر کو بھی پشاور میں کرونا وائرس وبا کی دوسری لہر کے دوران کو وِڈ نائنٹین سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق ہوا تھا، ڈاکٹر سلطان زیب حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھے، وہ ایسوسی ایٹ ڈین خیبر کالج آف ڈینٹسٹری تھے۔آج این سی او سی نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مثبت کرونا کیسز کی مجموعی شرح 7.59 فی صد ہے، جب کہ کرونا کے تشویش ناک مریضوں کی تعداد 2441 ہو گئی ہے، ملک میں کرونا کی بلند ترین شرح ایبٹ آباد میں17.57 فی صد ہے، راولپنڈی میں 15.26 فی صد، کراچی میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 14.31 فی صد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ملک کے کون سے شہروں میں کرونا کیسز زیادہ ہیں؟

این سی او سی کے مطابق حیدر آباد میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 12.13 فی صد، آزاد کشمیر میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 11.24 فی صد، پشاور میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 10.63 فی صد ہے، جب کہ سوات میں مثبت کرونا کیسز کی 4.31 فی صد ہے۔

اسلام آباد میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 5.27 فی صد، لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 6.50، فیصل آباد میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 2.7، ملتان میں 2.6 فی صد، کوئٹہ میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 6.42 فی صد، مظفر آباد میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 10.61، میرپور میں 5.77 فی صد، اور گلگت میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 5.10 فی صد ہے۔

بلوچستان میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 10.46 فی صد، خیبر پختون خوا میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 9.68 فی صد، پنجاب میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 4.15 فی صد، سندھ میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 10.74فی صد ہے جب کہ مثبت کیسز کی کم ترین 3.92 فی صد شرح گلگت بلتستان میں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں