سیالکوٹ : پولیس نے کچہری روڈ پروفیسر کے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا، قاتل کوئی اور نہیں مقتول کا سوتیلا ماموں نکلا۔
اس حوالے سے ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے انتہائی باریک بینی سے تمام معاملات کا جائزہ لیا، ملزم کی عینک قاتل تک پہنچنے میں مدد گار ثابت ہوئی۔،
ترجمان کے مطابق پولیس جائے وقوعہ پر موجود کچھ شواہد اور 200 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں سے ملنے والی فوٹیج کی مدد سے قاتل تک پہنچی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم صغیر بٹ کو اس کی عینک اور جوتوں سے پہچانا گیا، ابتدائی تفتیش کے دوران ہی ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔
ملزم نے اپنے سوتیلے بھانجے کو رشتہ کے تنازع پر قتل کیا تھا، چند روز قبل کچہری روڈ پر ایک دکان پر فائرنگ سے پروفیسر فیصل نامی شخص کو قتل کیا گیا تھا۔