اسلام آباد : نیشنل سیونگ اسکیم کے منافع میں کمی کا اعلان کردیا گیا ، جس میں اسپیشل سیونگ ، شورٹ ٹرم سیونگ، ڈیفنس سیونگ سمیت دیگر سرٹیفکیٹ شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مختلف نیشنل سیونگ اسکیم کے منافع پر 0.36 فیصد سے 0.72 فیصد تک کی کمی کر دی گئی، نئے ریٹ کا اطلاق آج سے ہو گا۔
اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع 16 فیصد سے کم کے15.6 فیصد ، شورٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع20.34 فیصد سے کم کر کے19.76 فیصد کر دیا گیا ہے۔
ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع 14.22 فیصد سے کم کر کے 13.67 فیصد، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع 15 فیصد سے کم کر کے 14.64 فیصد ہو گیا۔
سیونگ اکاونٹ ریٹ پر منافع بیس اعشاریہ پانچ پر برقرار رہے گا جبکہ پینشن بینیفٹ اکاونٹ پر منافع صفر اعشاریہ سات دوفیصد سے کم کر کے پندرہ اعشاریہ تین چھ فیصد، بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ، شہدا فیملی ویلفیر اکاونٹ پر منافع صفر اعشاریہ سات دو فیصد سے کم کر کے پندرہ اعشاریہ تین چھ فیصد ہو گا۔
اس کے علاوہ سروا اسلامک ٹرم اکاونٹ اور سروا اسلامک سیونگ اکاونٹ کے منافع پر کوئی ردوبدل نہیں کی گئی ہے۔